سوال
میرا یہ سوال حال ہی میں دیے گئے ایک سوال کے جواب کے متعلق ہے جو کہ کتوں کو گھر میں رکھنے کی ممانعت کے بارے میں المورد ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس جواب میں جس حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے اس کے مطابق فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس گھر میں کتوں کے علاوہ کسی جاندار چیز کی تصویر ہوااور ایسا شخص ہو جس پر غسل واجب ہو۔ مہربانی فرما کر گھر میں تصویر رکھنے کی ممانعت کے بارے میں بھی میری رہنمائی فرمائیے۔ اور ساتھ میں یہ وضاحت بھی کیجیے کہ اس گھر میں فرشتے کیوں نہیں آتے جس میں کوئی ایسا شخص موجود ہو جس پر غسل واجب ہو۔
جواب
حديث ميں جن تصويروں كا ذكر ہے وه عربوں كے ديوى ديوتاؤں كى تصاوير ہوتى تهيں.چنانچہ فرشتے جو كہ انتہائى نورانى، پاكيزه اور بابركت وجود ركهتے ہيں، وه ايسى جگہوں پر نہيں جاتے جہاں يہ مشركانہ تصاوير موجود ہوں يا كوئى جنبى آدمى پايا جاتا ہو. ان كےاس گريز كى مثال بالكل ايسى ہےجيسے ايك صاف ستهرا اور پاكيزه انسان بغير كسى مجبورى كےگندگى كےڈهير كےقريب جانا پسند نہيں كرتا
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-26