سوال
میں ایک ریٹائرڈ آدمی ہوں، میری کچھ سیونگ ہے، میں اس کو کہاں انویسٹ کروں؟ پاکستان میں سارا نظام سود پر چل رہا ہے، اور سود کو آپ حرام قرار دیتے ہیں۔ میرے روز مرہ کے کچھ اخراجات بھی ہیں اور Inflation بھی ہے جو کہ آج کل پچیس فی صد ہے۔ اس طرح تو میری رقم دن بدن کم ہوتی جائے گی اور آخر میں بالکل زیرو ہو جائے گی؟ آپ ایسے لوگوں کو کیا مشورہ دیں گے؟
جواب
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2013-09-23