سوال
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ، ”مسلم کی مثال ایک دیوار کی طرح ہے” پھر بھی ١١/٩ کے بعد پرویز مشرف نے کافروں کا ساتھ کیوں دیا؟ اس بارے میں اسلام کیا کہتا ہے جب کہ اس وقت جہاد بھی فرض ہو چکا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔
جواب
اس ميں كوئى شك نہيں كہ پورى مسلمان امت ايك جسد واحد ہے، جس كے ايك حصے كو تكليف ہو تو دوسرا بے قرار ہو جاتا ہے. ليكن افسوس ہے كہ اس وقت ہمارى امت ايسے جسم كى طرح ہے جو فالج زده ہو چكا ہو.چنانچہ ہم اپنے ملك كے كس كس پرويز مشرف سے كس كس بات كا گلہ كريں.
آپ نے پوچها ہےكہ اسلام اس صورت ميں كيا حكم ديتا ہے؟
اسلام اس صورت حال ميں ہميں سب سے پہلے اپنى اصلاح، پهر قوم اور ملت كى اصلاح كا حكم ديتا ہے.كيونكہ اس كے بعد ہى ہمارے ليے يہ ممكن ہو گا كہ ہم اپنى اجتماعى ذمہ دارياں ادا كر سكيں.
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-26







