اللہ کے صفاتی نام

22

سوال

اللہ کے صفاتی ناموں کے بارے میں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض نام موزوں نہیں ہیں۔ اس ضمن میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب

اللہ تعالیٰ نے اپنے جو نام خود بیان کیے ہیں، انھیں ناموزوں قرار دینے کی جسارت کوئی کیسے کر سکتا ہے۔ البتہ کچھ صفاتی نام لوگوں نے ازخود بنالیے ہیں جو ہمارے ہاں عام طور پر ”ننانوے نام ” کے عنوان سے مشہور ہیں۔ یہ کسی مستند جگہ پر بیان نہیں ہوئے۔ ان میں سے کچھ نام ایسے بھی ہیں جو افعال سے بنا لیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر اللہ کا یہ فعل بیان ہوا ہے کہ وہ اس آدمی کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو اس کی ہدایت کی قدر نہیں کرتا۔ اس بنا پر یہ بات کہنا تو ٹھیک ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے قانون کے مطابق گمراہ بھی کرتا ہے، لیکن اس سے اگر اسم صفت ‘المضل’ (گمراہ کرنے والا) بنا لیا جائے اور اسے اللہ کا صفاتی نام قرار دیا جائے تو یہ بات ناموزوں ہوگی۔ (اگست ٢٠٠٤)

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading