شادی کے وقت سیدہ عائشہ کی عمر

18

سوال

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کے وقت سیدہ عائشہ کی عمر کیا تھی؟ کیا آپ ٦یا٩ سال کی تھیں جیسا کہ روایتوں میں بیان ہوا ہے؟

جواب

عربی زبان میں اعداد کو بولنے کا ایک الگ طریقہ ہے جو ہماری اردو میں اس طرح معروف نہیں ہے۔ مثال کے طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں یہ بیان کیا ہے کہ پچیسویں،ستائیسویں یا انتیسویں تاریخ کو اس کے ہونے کا امکان ہے۔ یہاں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آپ پچیس یا ستائیس کا عدد ارشاد فرماتے۔ لیکن آپ نے فرمایا ہے کہ چھٹی رات کے بعد، ساتویں رات کے بعد، نویں رات کے بعد۔ اب ان تاریخوں کے ساتھ یہ چیز مقدر مان لی گئی ہے کہ بیس کا عدد تو بولا ہی جا رہا ہے، جس سے مل کر یہ پچیس یا ستائیس یا انتیس تاریخ قرار پاتی ہے۔

بالکل اسی اسلوب میں ایک موقع پر جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی عمر بیان کی تو سولہ کا چھ رہ گیا اور انیس کا نو رہ گیا ہے۔ اس سے لوگوں کو غلط فہمی ہوگئی اور عام شہرت بھی اسی بات کی ہوگئی۔ موجودہ زمانے میں بعض محققین نے اس پر بڑا وقیع کام کیا ہے اور اس بات کو دلائل سے ثابت کیا ہے کہ جب سیدہ کی منگنی یا نکاح ہو ا تو اس وقت وہ قریباً سولہ سال کی تھیں اور جب رخصتی ہوئی تو ان کی عمر انیس سال کے قریب تھی۔ (جون ٢٠٠٤)

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-19

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading