زم زم کا معنیٰ

20

سوال

زم زم کا کیا معنیٰ ہے؟

جواب

یہ قدیم زبان کا لفظ ہے۔ اس کا متعین معنیٰ تو کسی کو معلوم نہیں، البتہ اس کے بارے میں لوگوں نے قیاس کیا ہے کہ اس کا مطلب ”ٹھیر جا، ٹھیر جا” ہے۔ لیکن یہ کوئی حتمی بات نہیں ہے۔ عربی زبان میں اس طرح کے بہت سے رباعی اسما ہیں جو ضروری نہیں ہے کہ زم زم کی طرح فعل امر کی شکل میں بیان ہوئے ہوں۔ اس لیے مشکل ہے کہ اس کے اشتقاق کے بارے میں کوئی رائے دی جاسکے۔ اہل لغت نے جتنے معنی بیان کیے ہیں، یہ محض قیاسات ہیں۔ اس ضمن میں میرا خیال یہ ہے کہ مان لیجیے کہ جیسے زمین کا نام ارض ہے اور آسمان کا نام سماء ہے، اسی طرح اس چشمے کا نام زم زم ہے۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading