سوال
میں قرآن کی تدوین کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہتی ہوں ۔ کیا آپ اس سلسلے میں قابلِ مطالعہ کتابوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں ؟
جواب
تاریخِ تدوینِ قرآن کے حوالے سے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ چند اہم کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:
- علوم القرآن از احمد وان ڈینفر (Ahmad von Denfer)
- History of the Qur’anic Text از مصطفیٰ اعظمی
- تدوین القرآن از مناظر احسن گیلانی
تاہم یہ کتابیں قرآن کی تدوین کے مروجہ نقطۂ نظر کو بیان کرتی ہیں ۔اس نقطۂ نظر میں قرآن کے بارے میں بعض سوالات پیدا ہوجاتے ہیں ۔ ایک دوسرا نقطۂ نظر بھی موجود ہے جو یہ بتاتا ہے کہ قرآن کی تدوین کا عمل اس سے کہیں زیادہ محکم اور مضبوط تھا جتنا سمجھا اور بیان کیا جاتا ہے ۔ آپ اگر اس کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو ہمارے ادارے کی ایک اور ویب سائٹ www.studying-islam.org پر ایک کورس”History of the Qur’an” کے نام سے موجود ہے ۔ جس میں قدیم اور جدید نقطۂ نظر دونوں کا تفصیلی مطالعہ کرایا جاتا ہے ۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-16