كيا جادو ممكن ہے؟

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں نے جادو کر دیا جس کی وجہ سے ہمارا رزق بند ہوگیا ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے رزق کو مقرر کر رکھا ہے کیا یہ چیز ممکن ہے ۔


سوال

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں نے جادو کر دیا جس کی وجہ سے ہمارا رزق بند ہوگیا ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے رزق کو مقرر کر رکھا ہے کیا یہ چیز ممکن ہے ۔

جواب

اس طرح کی چیزیں زیادہ تر توہمات ہوتی ہیں ۔ اللہ پر بھروسا رکھنا چاہیے ۔ اس کو یاد کرنا چاہیے ۔ دنیا میں بہرحال اسباب موجود ہیں ۔ اور ان کے اسباب کے تحت لوگ ایک دوسرے کو نقصان ہی پہنچاتے ہیں ۔ مثلاً اپ کو کوئی اینٹ اٹھا کر مار دیتا ہے جس سے آپ کا سر پھٹ جاتا ہے اسی طرح دنیا میں دوسری بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن سے نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ جادو کے بارے میں اتنی بات سمجھ لیجیے کہ قران سے ہی یہ معلوم ہوتا ہے اور تجربوں سے بھی کہ یہ محض انسان کی نفسیات پر اثر انداز ہوتی ہے اس سے کوئی حقیقت تبدیل نہیں ہوتی ۔ اس لیے اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔ اللہ کرم کرنے والا ہے ۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-21

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں