حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

41

سوال

میں آپ کی خدمت میں یہ سوال عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کیا
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے قرآن کی آیات کی کتابت کی ہے؟ جواب کا حوالہ
بھی پیش کریں۔ اور دوسرا سوال یہ کہ سورہ مائدہ کی آیت “والله يعصمك من الناس” کے نزول کے بعد کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہرہ داری کسی نے کی ہے؟ برائے مہربانی تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔

جواب

آپ کے سوالات کے جواب حسبِ ذیل ہیں:

١)حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں عام طور پر یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سیکریٹری تھے جو آپ کی طرف سے خط و کتابت کیا کرتے تھے۔ البتہ حافظ ذہبی نے اپنی کتاب سیر اعلام النبلاء (123/3)میں اس کے ساتھ امام احمد کی سند پر یہ بات بھی بیان کی ہے کہ وہ حضرت امیر معاویہ وحی کی کتابت کیا کرتے تھے۔ ان کے الفاظ درج ذیل ہیں۔

ونقل المفضل الغلابي عن أبي الحسن الکوفي قال کان زيد بن ثابت کاتب الوحي وکان معاوية کاتبا فيما بين النبي وبين العرب ۔عمرو بن مرة عن عبد الله بن الحارث عن زهير بن الأقمر عن عبد الله بن عمرو قال کان معاوية يکتب لرسول الله۔ أبو عوانة عن أبي حمزة عن ابن عباس قال کنت ألعب مع الغلمان فدعاني النبي وقال ادع لي معاوية وکان يکتب الوحي رواه أحمد۔

اس کے علاوہ امام ابن تیمیہ نے مجموع الفتاوی (288/4 ) میں،ابن عبد البر نے الاستیعاب میں،ابن عساکر نے تاریخ دمشق میں، ابن قیم نے زاد المعاد میں،ابن الاثیر نے اسد الغابہ میں،سيوطی نے تاریخ الخلفا ء میں،ابن کثیر نے الفصول اور البدایہ والنھایہ میں یہ بات بيان کی ہے کہ حضرت امیر معاویہ کاتبين وحی میں سے تھے۔

٢)علامہ ابنِ کثیر نے اپنی تفسیر میں اس بات کو بیان کیا ہے کہ سورہ مائدہ کی آیت 67 جس کا آپ نے حوالہ دیا ہے، اس کے نزول کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو پہرہ دینے سے روک دیا تھا۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2015-12-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading