اچھی صحت کے لیے مسنون دعائیں

680

سوال

اچھی صحت کے لیے دعاؤں پر مشتمل کچھ قرآنی آیات اور احادیث بیان کر دیجیے؟

جواب

صحت و بیماری کے حوالے سے بعض قرآنی اور ماثور دعائیں درج ذیل ہیں ۔تاہم دعا کے متعلق یہ اصولی بات سمجھ لیں کہ بندہ جب خدا کو قدر مطلق سمجھ کر، پورے اعتماد اور بھروسے کے ساتھ دعا مانگتا ہے چاہے وہ کسی بھی زبان میں رب کو پکارے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی پکار ضرور سنتا ہے ۔دعا کا نتیجہ چاہے ہماری مرضی کے مطابق نکلے یا نہیں وہ ہمارے حق میں ضرور نکلتا ہے ۔دنیا اور آخرت کی کوئی نہ کوئی بہتری ہمیں لازماً ملتی ہے اور کسی نہ کسی برائی سے ہم بچالیے جاتے ہیں ۔ اصل چیز اللہ کو اپنا رب سمجھ کر ، معبودِ برحق جان کر، واحد کارساز سمجھ کر اور پوری تڑ پ کے ساتھ پکارنا ہے۔ اس کا نتیجہ لازمی نکلتا ہے ۔بہرحال صحت و بیماری سے متعلق قرآن میں آنے والی (پہلی دو) اور (باقی) احادیث میں بیان کردہ بعض دعائیں حسب ذیل ہیں :

رَبِّ إِنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ

اے میرے رب ، میں سخت تکلیف میں مبتلا ہوں اور تو سب سے بڑ ھ کر رحم کرنے والا ہے ۔

رَبِّ إِنِّيْ مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ بِنُصْبٍ وَعَذَاب

اے میرے رب ، شیطان نے مجھے سخت دکھ اور آزار میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ ، لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ

اے اللہ!تومجھے جسمانی صحت وعافیت عطا فرما، اے اللہ!تومیری قوتِ سماعت میں عافیت وسلامتی عطافرما، اے اللہ! تو میری قوتِ بینائی میں عافیت وسلامتی عطافرماتیرے سواکوئی معبودنہیں ہے ۔

اَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اِشْفِ وَ اَنْتَ الشَّافِيْ ، لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاءُکَ ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَماً

دورکر دے تکلیف کواے لوگوں کے پروردگار، شفادے دے کہ توہی شفادینے والا ہے ، تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا دے جو بیماری کا ہر اثر دورکر دے ۔

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَآ اَجِدُ وَاُحَاذِرُ

میں اللہ اوراس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں ، اس تکلیف کے شرسے جومجھے ہورہی ہے اورجس سے میں ڈر رہا ہوں ۔

اللَّهُمَّ مَتِّعْنَا بِاَسْمَاعِنَا وَ اَبْصَارِنَا وَقُوَّاتِنَا اَبَدًا مَا اَبْقَيْتَنَا

اے اللہ ، ہمیں ہماری سماعت ، بینائی اور قوتوں سے تا حیات فائدہ پہنچا۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-16

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading