سوال
مرنے سے پہلے انسان اپنے جسمانی اعضا کے عطیے کی وصیت کر سکتا ہے؟
جواب
دین میں اس کے متعلق کوئی منفی یا مثبت بات بیان نہیں ہوئی۔ اس کے نا جائز ہونے کے بارے میں بعض علما نے جو دلائل دیے ہیں، ان میں ، میرے نزدیک کوئی دلیل بھی ایسی نہیں ہے جس کی بنیاد پر اسے ممنوع قرار دیا جائے۔ اس لیے اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنی چاہیے۔ جو شخص اس کو جائز سمجھتا ہے وہ اپنے اعضا کے عطیے کی وصیت کر سکتا ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-25







