دعا کی قبوليت

17

سوال

میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ گزشتہ پچاس سال میں میری کوئی دعا قبول نہیں ہوئی۔ میں نے کبھی کسی حرام یا ناجائز چیز کے حصول کی دعا نہیں کی۔ میری ذہن میں یہ بات ہے کہ جو بھی چیز میں اللہ تعالی سے مانگتا ہوں مجھے نہیں ملتی۔ میرا ذہن بات قبول نہیں کر رہا کہ کہ جو بھی میں نے ان پچاس سالوں میں مانگا وہ میرے حق میں بہتر نہیں تھا۔ اگر اللہ تعالی نے ہماری ردخواست نہیں سننی اور صرف وہ عطا کرنا ہے جو ہمارے لئے اچھا ہے تو پھر دعا کا کیا مقصد رہ جاتا ہے۔

میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر اللہ تعالی کا ہر کام حکمت اور عدل پر مبنی ہے تو پھر یہ کہنا کیوں ضروری ہے کہ اللہ دے یا نہ دے، بخشے یا نہ بخشے۔ اسی طرح یہ کہنا کہ “اس کی مرضی”۔ یہ باتیں میری سمجھ میں نہیں آتیں۔

جواب

اﷲ تعالیٰ سے مانگنے والا کبھی محروم نہیں رہتا۔وہ اتنا کریم ہے کہ ہماری ضروریات کی سوف فیصد چیزیں وہ بغیر مانگے ہی دے دیتا ہے۔ فرض کیجیے وہ ہماری بصارت یا سماعت لے لیتا۔ ہاتھ یا پاؤں نہیں دیتا۔ جگر یا دل خراب کردیتا۔ وہ یہ تمام چیزیں اور ان جیسی ان گنت چیزیں نہ صرف ہمیں بن مانگے دیتا ہے بلکہ مستقل دیے رہتا ہے۔

جہاں تک آپ کی دعا نہ قبول کیے کا سوال ہے تو یہ یقین رکھیے کہ باالفرض اس نے آپ کی کبھی کوئی دعا پوری نہیں کی تب بھی ان میں سے ہر دعا کے بدلے وہ جنت میں وہ سب کچھ آپ کو دے گا جو آپ تصور میں بھی نہیں ہوگا۔ اس لیے دعا مانگنے کا عمل کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ البتہ دعا کو فرمائشی لسٹ نہیں ہونا چاہیے بندگی اور عجز کے احساس سے بھرپور ہونا چاہیے۔ ایسی دعائیں خصوصی توجہ سے سنی جاتی ہیں۔

جہاں تک نہ دینے کا سوال ہے تو وہ ایسا اپنی مرضی چلانے کے لیے نہیں کرتا۔ اس میں ہماری ہی کوئی بہتری ہوتی ہے۔ کتنے لوگ ہیں جو دولت مانگتے ہیں اور دولتمند بن کر ناشکری کرتے ہیں۔ عورت چاہتے ہیں اور اس سے شادی کرکے غافل ہوجاتے ہیں۔ اس لیے جو نہ ملا اس کا گلہ کرنے کے بجائے شکر کرنا چاہیے کہ کسی بڑی برائی ہی سے بچایا گیا ہوگا۔

مجھے یقین ہے کہ اگر آپ یہ رویہ اختیار کریں گے تو اﷲ تعالیٰ آپ کی دعائیں قبول کرکے آپ کو بہتر سے بہتر چیز عطا کریں گے۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2015-11-07

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading