سوال
میرا سوال خور و نوش کے متعلق ہے۔ کیا سور کا گوشت سے بنی ہوئی چیزیں ، جلوٹن وغیرہ جو کہ مختلف کیمیکل پراسس سے گزر کر بنائی جاتی ہیں استعمال کی جا سکتی ہیں؟ یہاں ایک بریڈ دستیاب ہے جس کو بنانے والی کمپنی سے معلوم ہوا کہ اس کے اوپر سور سے بنا تیل استعمال ہوتا ہے۔ راہنمائی فرمائیں۔
جواب
قدیم شرائع ہی سے سور کا گوشت حرام چلا آرہا ہے۔نہ صرف لحم خنزیر حرام ہے بلکہ سور کے دیگر اجزاء بھی حرام ہیں۔یہ اجزاء اگر کسی چیز میں پائے جاتے ہیں تو ظاہر ہے کہ اس کو کھانا نہیں چاہیے۔ جہاں تک آپ نے یہ بات تحریر فرمائی ہے کہ مختلف پروسز (Process)سے گزارکر سور کا گوشت یا اس کے بعض اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ تو اس میں ہم آپ سے دریافت کرنا چاہیں گے کہ کیایہ پروسز سور کے گوشت کو کچھ اور کردیتے ہیں ۔اگر ایسا ہے تو پھر اس معاملے میں گفتگو ہوسکتی ہے لیکن اگر سور کا گوشت اور اس کے اجزاء وہی رہتے ہیں تو ایسی چیزوں سے بچنا چاہیے۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2015-11-07