سوال
کیا صلیبی جنگوں نے اسلام کی دعوت کو نقصان پہنچایا؟اور اگر نقصان پہنچایا ہے تو یہ بات کس حد تک درست ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔
جواب
دعوت اور چيز ہے اور جنگ اور چيز. دعوت كى وجہ بالكل اور ہوتى ہے اور جنگ كى اور.جنگ اپنى ساده صورت اوربراه راست اثرات كے پہلو سے ہميشہ دعوت كے ليے نقصان ده ہوتى ہے.چنانچہ كوئى بهى داعى كبهى جنگ كو پسند نہيں كرتا. داعى صرف اِس صورت ميں جنگ كرتا ہے اگر يہ اُس پر مسلط كر دى جائے يا ناحق طور پر اُس كا راستہ روك ديا جائے ، اور وه جنگ ہى ميں خير اور مصلحت محسوس كرے.
چنانچہ صليبى جنگيں ہوں يا كوئى اور، جنگ ہميشہ دعوت كے عمل كے ليے نقصان ده ہوتى ہے.
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-26