سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیا رمضان میں میوزک سنا جا سکتا ہے ؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔
جواب
میوزک سننے میں اگر کوئی اخلاقی قباحت ہے تو یہ رمضان کے علاوہ بھی غلط ہے اور رمضان میں بھی۔ اوراگر ایسا نہیں ہے تو پھر اسے سنا جا سکتا ہے۔ تاہم رمضان کے مہینے کا اصل مقصود اپنے ہر لمحے کو رضائے الٰہی کے حصول میں وقف کر دینا ہے۔ میوزک اگر مباح ہو، تب بھی یہ رمضان کی قیمتی ساعتوں کے ضیاع کا سبب بنے گا، جو اپنی جگہ ایک بہت بڑ ا نقصان ہے۔ اس لیے یہ پہلو ہمیشہ پیشِ نظر رہنا چاہیے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کم از کم اس مبارک ماہ میں آپ اپنا یہ شوق عمدہ تلاوت سن کر پورا کرنے کی کوشش کریں۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2015-12-25