نفع نقصان پر مبنی اکاؤنٹ

میں UK میں رہتا ہوں اور میں نے پاکستان میں نفع نقصان کی بنیاد پر ایک بینک اکاؤنٹ کھول رکھا ہے ۔بینک نفع کے نام پر مجھےجو رقم دیتا رہتا ہے وہ میرے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ رقم سود ہے اور حرام ہے؟

سوال

جواب

پاکستان میں PLS اکاؤنٹ پر دی جانے والی نفع کی رقم سود ہی ہوتی ہے۔ اس میں اور سود کے نام سے دی جانے والی رقم میں کوئی فرق نہیں۔ کمرشل بینک ایک سودی ادارہ ہوتا ہے ۔یہ لوگوں کے کھاتوں میں موجود رقم سود کی بنیاد پر آگے دیتا ہے اور پھر ملنے والے سود کا ایک حصہ اپنے کھاتے داروں میں تقسیم کر دیتا ہے ۔ اسے منافع کہہ دینے سے یہ سود سے الگ کوئی چیز نہیں بن جاتا ، بلکہ سود ہی رہتا ہے ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-23

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں