سوال
کیا اسلام کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی محبت جائز ہے؟
جواب
جہاں تک کسی سے محبت ہو جانے کا تعلق ہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر اس کا تعلق انسان کے شعوری فیصلے سے نہیں ہوتا۔ البتہ،اگر محبت ہو گئی ہے تو اس کے اظہار کے لیے جو آداب ملحوظ رہنے چاہییں، اسلام ان کی طرف متوجہ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ کن حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ۔ اس ضمن میں بنیادی باتیں بس یہی ہیں کہ:
۱۔حیا کا دامن کسی حال میں بھی نہیں چھوٹنا چاہیے۔
۲۔نکاح سے قبل ہر طرح کا جسمانی تعلق ممنوع ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-25